0
Sunday 21 Aug 2011 19:48

امریکہ کے کاسہ لیس حکمرانوں نے عوام کو بدامنی، کرپشن، ہوشربا مہنگائی کے ساتھ ساتھ ڈرون حملوں کے تحفے دئیے ہیں، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا

امریکہ کے کاسہ لیس حکمرانوں نے عوام کو بدامنی، کرپشن، ہوشربا مہنگائی کے ساتھ ساتھ ڈرون حملوں کے تحفے دئیے ہیں، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا
پشاور:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ملاکنڈ ڈویژن میں واضح قوت بن کر اُٹھ رہی ہے۔ امریکہ کے کاسہ لیس حکمرانوں نے عوام کو بدامنی، کرپشن، ہوشربا مہنگائی کے ساتھ ساتھ ڈرون حملوں کے تحفے دئیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے قائمقام امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی شبیر احمد خان نے جماعت اسلامی ملاکنڈ ڈویژن کے میڈیا سیل کے انچارج ساجد اللہ کے زیر قیادت آئے ہوئے وفد سے ہفتہ کے روز المرکز اسلامی پشاور میں ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شمشاد احمد خان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ شبیر احمد خان نے وفد پر زور دیا کہ وہ جماعت اسلامی کی دعوت اور تنظیمی کام کے ساتھ ساتھ عوامی کام پر توجہ دیں۔ انہوں نے سیلاب زدگان کی تاحال حالت زار پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور حکومت کی رٹ صرف اور صرف مخصوص جگہوں تک محدود ہے۔
شبیر احمد خان نے لواری ٹنل پر حکومت کی کمزوری اور ناکام پالیسی کی پر زور مذمت کی اور کہا کہ متحد ہ مجلس عمل کے دور میں سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی کی کوششوں سے شروع ہونے والا میگا پراجیکٹ کسمپرسی کی حالت میں ہے۔ قائم مقام امیر خیبر پختونخوا نے کہا کہ حکومت لواری ٹنل جیسے پراجیکٹ کو نظر انداز کر کے صوبہ خیبر پختونخوا کی عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے۔ انہوں نے آخر میں کہاکہ جماعت اسلامی کی حکومت کی امریکہ نواز پالیسی کے خلاف عوام کو ایجوکیٹ کرنے کی مہم جاری وساری ہے انہوں نے آخر میں کہا کہ جماعت اسلامی 11 ستمبر تا 16 ستمبر 2011ء تک حکومت کے خلاف ریفرنڈم کو آخری شکل دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 93403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش