0
Sunday 23 May 2021 09:34

ملک بھر میں کورونا سے مزید 74 اموات

ملک بھر میں کورونا سے مزید 74 اموات
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں24گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس سے مزید 74 افرادانتقال کر گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹوں میں کورونا کے 62 ہزار 61 ٹیسٹ کیے گئے اور 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار 84 نئے کیس سامنے آئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.96 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 74 افرادانتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کوروناسےانتقال کرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 251 ہو گئی۔ این سی اوسی کا کہنا ہےکہ ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا کے 536 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جب کہ ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا کے 4800 مریض زیرعلاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 934032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش