0
Friday 28 May 2021 23:40

قوم کو لنگر خانے کے بجائے کارخانے دیئے جائیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

قوم کو لنگر خانے کے بجائے کارخانے دیئے جائیں، مولانا عبدالحق ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں اتحاد بین المسلمین کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو لوٹنے والے آج بھی باعزت اعلیٰ عہدوں کے مزے لے رہے ہیں۔ بلوچستان کو ریگستان بنانے والوں کے خلاف عوام کو متحد ہونا ہوگا۔ بدقسمتی سے عوام نے بلوچستان میں جن پر اعتماد کیا، انہی رہنماؤں نے عوامی مسائل، بدعنوانی اور بے روزگاری میں اضافہ کر دیا ہے۔ لسانیت اور فرقہ واریت کے ذریعے تقسیم در تقسیم ہونے کے بجائے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے اسلام کو اپنا کر ہی ہم ترقی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت قرض حاصل کرنے میں ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ معاشی بدحالی دن بدن بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والوں نے 2 کروڑ افراد کو بےروزگار کر دیا اور لوگوں سے چھت چھین لی ہے۔ حکومت کی معاشی پالیسی کشکول کے ارد گرد گھومتی نظر آتی ہے۔ قوم کو لنگر خانے کے بجائے کارخانے دیئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف حکومت معاشی اعداد و شمار کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے تو دوسری طرف ماہرین معیشت حکومت کے تمام دعوئوں کی نفی کر رہے ہیں۔ آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جانا چاہیئے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 935007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش