0
Saturday 29 May 2021 19:46

جامعہ کراچی میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم

جامعہ کراچی میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جامعہ کراچی میں کورونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا، جس سے یونیورسٹی کے ملازمین، انکی فیملی اور طالبعلم اس سینٹر سے مستفید ہو سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کراچی یونیورسٹی میں کورونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا، جہاں یونیورسٹی کے پروفیسرز، انتظامیہ، ان کے اہلخانہ اور طلباء آسانی سے ویکسین لگوا سکیں گے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا کو اپنے عمل سے غلط ثابت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے جھوٹے واٹس ایپ میسجز پر یقین نہ کریں، بیمار ہوتے ہیں تو آپ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں، واٹس ایپ میسج نہیں دیکھتے۔ ابھی تک سندھ میں تقریباً 12 لاکھ افراد ویکسین لگوا چکے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نے بھی ویکسین لگوائی ہے آپ کے سامنے ہیں، صحت اللہ دیتا ہے لیکن اللہ خیال رکھنے کا حکم بھی دیتا ہے، کسی حکومت کو بندشیں لگانے کا شوق نہیں ہوتا، اگر چاہتے ہیں بندشیں ختم ہوں تو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کہ اردگرد رہنے والوں کو ویکسین لگوانے کیلئے قائل کریں، جہاں جہاں بندشیں ختم ہوئی ہیں وہاں لوگوں نے ویکسین لگوائی، امریکا میں 70 فیصد عوام نے ویکسین لگوا لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 250 ویکسی نیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 935202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش