0
Thursday 3 Jun 2021 22:08

ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی ہدایت

ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو، ناصر شاہ، سعید غنی سمیت دیگر مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔ کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی جولائی سے تنخواہیں روکنے کی ہدایت کردی۔ اجلاس میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ باہر سے آنے والے 26 ہزار 812 مسافروں کے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 55 کیسز مثبت آئے ہیں۔

سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی نے بتایا کہ 29 مئی کو 4 مسافروں میں انڈین ویرینٹ کی تشخیص ہوئی، چاروں مسافروں کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جون کو 12 اعشاریہ 45 فیصد اور 2 جون کو کراچی میں 11 اعشاریہ 77 فیصد مثبت کیسز تھے۔ ڈاکٹر کاظم جتوئی کا کہنا تھا کہ 27 مئی سے 2 جون تک کراچی شرقی میں 21 فیصد نئے کیسز اور 20 اموات ہوئیں، وسطی میں 12 فیصد کیسز آئے اور 15 اموات ہوئیں،جنوبی میں 9 فیصد، غربی میں 8 فیصد کیسز آئے اور 7 اموات ہوئیں۔ انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ 30 دنوں میں سندھ میں 392 اموات ہوئی ہیںجن میں سے 238 مریض ویٹی لیٹرز پر تھے۔
خبر کا کوڈ : 936124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش