0
Sunday 6 Jun 2021 22:19

کراچی، ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی، ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
اسلام ٹائمز۔ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کراچی ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں ضلعی انتظامیہ نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ چاروں ٹاؤنز میں 170 کورونا کے مریض موجود ہیں جس کے بعد گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں 5 سے 19 جون تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت، تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیوں اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی جبکہ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 936620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش