0
Tuesday 8 Jun 2021 21:04

بھارت میں 2 ماہ بعد ایک لاکھ سے کم یومیہ کورونا کیسز

بھارت میں 2 ماہ بعد ایک لاکھ سے کم یومیہ کورونا کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 86498 نئے کیس سامنے آ گئے۔ یہ گزشتہ کم و بیش دو ماہ کے بعد پہلا موقع ہے جب یومیہ کیسوں کی تعداد ایک لاکھ سے کم رہی۔ گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 2 ہزار 123 افراد کی موت بھی واقع ہو گئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کورونا اموات میں بھی پہلے کے مقابلے میں کمی درج ہو رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 1303702 ہے۔

جموں و کشمیر میں منگل کو ایک بار پھر کورونا وائرس کے نئے کیسوں میں اضافہ درج کیا گیا۔ جہاں گزشتہ روز کشمیر میں ایک ہزار سے کم کیس ظاہر ہوئے تھے وہیں آج یہاں 1184 کیس درج کئے گئے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ آج وادی کشمیر میں 763 جبکہ 421 کیس صوبہ جموں میں ظاہر ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر میں 11 کورونا مریض زندگی کی جنگ ہار گئے۔ ان میں 6 افراد وادی کشمیر میں جبکہ 5 افراد جموں میں جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح یہاں کورونا ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4101 تک پہنچ گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 936980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش