0
Thursday 10 Jun 2021 17:47

ملک معاشی لحاظ سے استحکام کی طرف جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان

ملک معاشی لحاظ سے استحکام کی طرف جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان
اسلام ٹائمز۔  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک معاشی لحاظ سے استحکام کی طرف جا رہا ہے، اس استحکام کو برقرار رکھنے اور تیز تر معاشی ترقی کے لیے سرمایہ کاری اہم ترین جزو ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سرمایہ کاری اور کاروبار میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں معاونین خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، ڈاکٹر شہباز گل، متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز شریک ہوئے، جبکہ چیئرمین نیپرا اور چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز و افسران نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے اجلاس کو ان تمام اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جو سرمایہ کاری اور کاروبار میں رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات میں قوانین میں ترامیم، ٹیکس وصولیوں کے طریقہ کار میں آسانی، دیگر محکموں سے این اوسی کے جلد حصول کے طریقہ کار کو آسان بنانا، غیر ضروری اور پرانے ضابطہ کار میں ترامیم شامل ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت ملک معاشی لحاظ سے استحکام کی طرف جا رہا ہے، اس استحکام کو برقرار رکھنے اور تیز تر معاشی ترقی کے لیے سرمایہ کاری اہم ترین جزو ہے، سرمایہ کاروں کو کاروبار کرنے کے لیے آسانیاں فراہم کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 937332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش