0
Sunday 13 Jun 2021 22:54

واجبات کی عدم ادائیگی پر واسا کی بجلی منقطع

واجبات کی عدم ادائیگی پر واسا کی بجلی منقطع
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کیسکو نے واسا کے ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر دی، جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک طرف گرمی کی شدت ہے تو دوسری طرف شہر کے باسی کئی روز سے پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ہیں۔

دوسری جانب ٹینکر مافیا نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے۔ شہر میں فی ٹینکر کی قیمت 1500 سے بڑھا کر 2500 سے 3000 روپے کر دی گئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ان مشکل حالات میں کوئی عوام کا درد سننے والا نہیں ہے۔ صوبائی وزیر واسا و پی ایچ ای نور محمد دمڑ ابھی تک صورتحال سے بے خبر ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ان کی احوال پرسی کرتے ہوئے صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور اداروں کو پابند کریں کہ وہ خدمت کو اپنا ہدف قرار دیں۔
خبر کا کوڈ : 937886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش