0
Monday 14 Jun 2021 01:20

قبائلی عوام بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ساجد حسین طوری

قبائلی عوام بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ساجد حسین طوری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ میں قبائلی اضلاع کیلئے 54 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اس میں 24 ارب روپے ADP کی مد میں ہیں اور 30 ارب این ایف سی ایوارڈ سے، یہ بجٹ قبائلی عوام مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انضمام کے وقت قبائلی اضلاع کے عوام سے این ایف سی ایوارڈ سے 100 ارب کا وعدہ کیا گیا تھا، جو ابھی تک نہیں ملے، اب وفاقی حکومت نے دوبارہ 70 ارب روپے کمی کر دی ہے۔ یہ قبائلی عوام کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم تک بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا اور بجٹ 2021ء کی آئینی حیثیت نہیں کیونکہ اسے این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کے بغیر پیش کیا گیا ہے اور آئین کی 18ویں ترمیم کے ذریعے بجٹ کو این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم سے مشروط کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 937914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش