0
Monday 14 Jun 2021 17:06

سندھ حکومت کا کاروبار 2 کی بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا کاروبار 2 کی بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے صوبے میں دو روز کا لاک ڈاؤن ختم کرکے صرف ایک روز کی تعطیل کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق سندھ میں ہفتے میں 2 دن کے بجائے ایک دن کاروبار بند کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اب اتوار کے دن کاروبار بند ہوگا اور باقی دنوں میں کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اجلاس میں کورونا کی مجموعی صورتحال اور ویکسینیشن کے عمل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا کو بتایا گیا کہ اب تک 30 لاکھ 35 ہزار 998 کوویڈ ویکسین کے ڈوزز موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 24 لاکھ 66 ہزار 458 ڈوزز استعمال ہو چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 938023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش