0
Monday 14 Jun 2021 23:34

خادمین حرمین شریفین کیجانب سے یمن کا سخت ترین سرحدی محاصرہ، 1 ہزار 440 بچے اور 22 خواتین روزانہ جانبحق

خادمین حرمین شریفین کیجانب سے یمن کا سخت ترین سرحدی محاصرہ، 1 ہزار 440 بچے اور 22 خواتین روزانہ جانبحق
اسلام ٹائمز۔ یمنی وزارت صحت نے جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے جاری جارح سعودی فوجی اتحاد کی مسلسل وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں یمن کے مختلف شہروں میں واقع 527 مراکز صحت تباہ ہوئے ہیں جس کے باعث یمن کے 50 فیصد ہیلتھ سنٹر عوامی خدمت کے دائرے سے خارج ہو چکے ہیں۔ یمنی طبی عملے کی جانب سے صنعاء میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے سعودی مظالم کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں یمنی وزارت صحت کے ترجمان نجیب القباطی کا کہنا تھا کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے کے نتیجے میں نہ صرف ہر منٹ میں ایک یمنی بچہ اور سالانہ تقریبا 8 ہزار یمنی خواتین جانبحق ہو جاتی ہیں بلکہ 26 لاکھ یمنی بچے بھی شدید غذائی قلت کا شکار ہو چکے ہیں۔

نجیب القباطی نے کہا کہ 5 ہزار یمنی مریض جنہیں فوری طور پر گردے کی ٹرانسپلانٹیشن کی ضرورت ہے، جارح سعودی فوجی اتحاد کے سرحدی محاصرے کے باعث ایئر پورٹ بند ہو جانے سے جان کے خطرے سے دوچار ہیں جبکہ 15 لاکھ دوسرے یمنی شہری جو قدیم و پیچیدہ بیماریوں کا شکار ہیں کو بھی فوری طور پر علاج معالجے کے لئے ملک سے باہر جانے کی اشد ضرورت ہے۔ یمنی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ سعودی بمباری کے باعث 3 ہزار سے زائد یمنی بچے دل و 5 لاکھ سے زائد جگر کی بیماریوں کا پیدائشی طور پر شکار ہیں جبکہ 2 ہزار یمنیوں کو فوری طور پر آنکھوں کے آپریشن کی ضرورت ہے درحالیکہ جارح سعودی فوجی اتحاد یمنی ایئر پورٹوں کے محاصرے کے ذریعے ان کے علاج معالجے میں بھی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ نجیب القباطی نے اپنی گفتگو کے آخر میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی اندھا دھند بمباری کے باعث یمنی عوام کے درمیان کینسر کے کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے جاری یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے کے باعث ملک میں بڑی و پچیدہ بیماریوں کی 120 قسم کی ادویات کی بھی شدید قلت ہو چکی ہے جن میں سے 50 فیصد کا تعلق کینسر کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 938070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش