0
Tuesday 15 Jun 2021 03:16

ویکسین نہ کرانے والے کی سم بند کردی جائے گی، ناصر شاہ کی دھمکی

ویکسین نہ کرانے والے کی سم بند کردی جائے گی، ناصر شاہ کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ویکسین نہ کرانے والے کی سم بند کردی جائے گی۔ کراچی میں رفیقی شہید اسپتال میں ویکسین سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ناصر شاہ نے کہا کہ جو ویکسین نہیں کرائے گا اس کی سم بند کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں، ہم نے ملازمین کی تنخواہیں ویکسین سے مشروط کردی ہیں۔ صوبائی وزیر اعتراف کیا کہ ایک سے دو جگہ پر بغیر ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ جاری کئے جانے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ فائزر ویکسین پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جارہی ہے، ویکسین کی مقدار کم ہے، کوشش ہے اسے بڑھایا جائے۔ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ پہلے تک لندن سے کراچی کو چلایا جاتا تھا، ہمارے ایسے لوگ نہیں جو باہر بیٹھ کر شہر کو چلا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 1200 ویکسین کے ضائع ہونے کا علم نہیں، اگر ایسا ہوا ہے تو تحقیقات ہوگی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یونس میمن کا نام آج اخبار میں پڑھا اور میڈیا پر دیکھا ہے، ان کا کوئی پتا ہے تو ہمیں ضرور دیجئے گا۔
خبر کا کوڈ : 938091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش