0
Saturday 19 Jun 2021 00:33

ملتان، پیراں غائب میں ایم ڈبلیو ایم کے نئے یونٹ کا قیام، سید عاصم علی سیکرٹری جنرل نامزد 

ملتان، پیراں غائب میں ایم ڈبلیو ایم کے نئے یونٹ کا قیام، سید عاصم علی سیکرٹری جنرل نامزد 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان میں تنظیم سازی عمل کا جاری ہے، جلالپور پیروالا اور شجاعباد کے بعد ملتان شہر میں یونٹ سازی مہم جاری ہے، ملتان کے علاقے پیراں غائب میں ایم ڈبلیو ایم کا نئے یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا، پیراں غائب یونٹ کا اجلاس جامعہ شہید مطہری میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، ضلعی آرگنائزر فخر نسیم صدیقی، سردار شہباز حیدر گرمانی، محمد رضا مومن، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا شمشاد حسین شمسی، سید عاصم علی جعفری، ملک عمران حیدر، محمد ذوالقرنین حیدر، علی رضاجعفری، سید محمد رضا نقوی اور دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے سید عاصم علی جعفری کو نیا یونٹ سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا جبکہ ملک عمران حیدر کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، مولانا شمشاد حیدر کو سیکرٹری تربیت نامزد کیا گیا، نامزد یونٹ کابینہ سے صوبائی سیکرٹری سیکرٹری علامہ اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا۔ 
 
خبر کا کوڈ : 938791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش