0
Saturday 19 Jun 2021 22:52

عمارتیں حقوق کا متبادل نہیں، ہمیں جنوبی پنجاب کا صوبہ دیدیں سیکرٹریٹ خود بنا لیں گیں، علی حیدر گیلانی

عمارتیں حقوق کا متبادل نہیں، ہمیں جنوبی پنجاب کا صوبہ دیدیں سیکرٹریٹ خود بنا لیں گیں، علی حیدر گیلانی
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے ایم پی اے علی حیدر گیلانی نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کی قرارداد لیکر آئے پیپلز پارٹی صوبائی و قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کھل کر ان کا ساتھ دے گی۔ پنجاب کا بجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے، قومی و بلوچستان اسمبلی میں جو دیکھا اس سے ہم وطنوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ اگر ایوانوں میں تماشا کریں گے تو جگ ہنسائی ہوگی، حکومت نے تین سالوں میں ایک سو پینسٹھ حلقوں کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا عوام کو تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر کی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا۔کیا میرا پنجاب ان کا پنجاب نہیں میرے پنجاب میں کوئی فرق ہے کیا وہ ٹیکس نہیں دیتے، وزیراعظم نے جنوبی پنجاب کی عوام سے وعدہ کیا کہ وہ سو دنوں میں صوبہ بنائیں گے مگر تین سال گزر جانے کے باوجود وعدہ پورا نہ کیا۔ عمارتیں حقوق کا متبادل نہیں ہمیں جنوبی پنجاب کا صوبہ دیدیں سیکرٹریٹ خود بنا لیں گیں۔ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے سینیٹ، قومی اسمبلی اور پنجاب میں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں۔

دو سو پچپن ارب روپے کا حساب کون دے گا ہمیں حساب چاہئیے، عوام بھوک سے مر رہی ہے حکومت نے وی آئی پی فلائٹ میں تین سو نوے فیصد بجٹ میں اضافہ کر دیا ہے، حکومت نے وی آئی پی فلائٹ کیلئے چھ سو چالیس ملین روپے رکھے جو حیران کن ہے، ساری کتابیں جھوٹ بول رہی ہیں، ایف بی آر نے پچپن ارب پی آر اے کو دئیے ہیں، زراعت پر دو اعشاریہ ارب ٹیکس وصول کئے اگلے مالی سال کیلئے پانچ اعشاریہ پچیس ارب کا ٹارگٹ دیا گیا ہے، حکومت نے سپیشل پروگرام کیلئے پینتیس ارب روپے میں پچیس ارب روپے کی نامعلوم سکیموں کیلئے مختص کیا ہے جو اپنے لوگوں کو نوازنے کیلئے رکھے گئے۔
خبر کا کوڈ : 938968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش