0
Sunday 20 Jun 2021 23:46

بلوچستان كے اپوزیشن اركان كیخلاف 17 مختلف دفعات كے تحت مقدمہ درج

بلوچستان كے اپوزیشن اركان كیخلاف 17 مختلف دفعات كے تحت مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اركان كے خلاف 17 مختلف دفعات كے تحت مقدمہ درج كرلیا ہے، اپوزیشن اركان نے پولیس سے جھگڑا كیا، جان سے مارنے كی دھمكیاں دیں، تفصیلات كے مطابق كوئٹہ كے بجلی روڈ تھانے میں سب انسپكٹر محمد ناصر كی مدعیت میں بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سكندر خان ایڈوكیٹ، احمد نواز، اخترحسین لانگو، ثناء بلوچ، شكیلہ دہوار، واحد صدیقی، حمل كلمتی، عزیز اللہ آغا، نصیر شاہوانی، نصر اللہ زہری، زابد ریكی، اكبر مینگل، اصغر ترین، حاجی نواز كاكڑ، مكھی شام لعل، بابو رحیم مینگل اور مولوی نور اللہ كے خلاف مقدمہ درج كرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں 324،337D ،337F ،504 ،188 ،147 ،506B ،147 ،149 ،353 ،186 ،341 ،34 , 269M ،270 ،268 ،427 كی دفعات شامل كی گئیں ہیں۔ ایف آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن اركان سمیت 200 سے 250 بلوائیوں نے راستے میں كیمپ لگا كر ركاوٹ پیدا کی اور لاؤڈ اسپیكر سے اعلانات كیے گئے کہ كسی بھی طرح بجٹ اجلاس  کو روک کر  اسمبلی كا گھیراؤ كرنا ہے، بعد ازاں ان افراد نے اسمبلی كے گیٹ بند كرکے پولیس كو دھکا دینا شروع کردیا، تاہم پولیس نے صبر و استقامت كا مظاہرہ کرتے ہوئے امن عامہ كو برقرار ركھنے كی كوشش كی۔

پولیس نے مظاہرین کو آگاہ کیا کہ مجمع لگا کر كورونا وائرس كے پھیلاؤ كا سبب نہ بنیں اور دہشت گردی كا بھی خطرہ ہے تاہم اپوزیشن کے اراكین اسمبلی اور بلوائیوں نے پولیس کی ایک نہ سنی اور مشتعل ہوکر پولیس كے ساتھ جھگڑنا شروع کردیا اور پولیس اہلكاروں بہادر خان، محمد نذیر، عبدالمالک، علاؤ الدین اور سلیم شاہ كو تشدد کرکے شدید زخمی كردیا اور ان کی وردی پھاڑ دی۔
خبر کا کوڈ : 939131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش