0
Monday 21 Jun 2021 04:59

گورنر سندھ نے سندھ جرنلسٹ پروٹیکشن بل اعتراض لگاکر واپس کردیا

گورنر سندھ نے سندھ جرنلسٹ پروٹیکشن بل اعتراض لگاکر واپس کردیا
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی اسمبلی سے منظور شدہ سندھ جرنلسٹ پروٹیکشن بل 2021ء اعتراض لگا کر واپس کردیا۔ گورنر سندھ نے بل پر اعتراض کیا ہے کہ بل میں سندھ جرنلسٹ پروٹیکشن کمیشن کے اخراجات کی نگرانی سے متعلق وضاحت نہیں ہے، اس بل میں تھرڈ پارٹی کے آڈٹ کی شق کو شامل کیا جائے۔ گورنر نے اعتراض لگایا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل میں قواعد و ضوابط سے متعلق شقیں آئین سے متصادم ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی سے ایک بار پھر صحافیوں کے تحفظ کے بل کو منظور کروایا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کا بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 939158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش