0
Tuesday 22 Jun 2021 23:52

خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں اگست سے سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں اگست سے سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں اگست سے سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سیکنڈ شفٹ اسکول کے اوقات کار نارمل اسکول کی چھٹی کے بعد شروع ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ اگست سے سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اولین ترجیح خیبر پختونخوا کے دور آفتادہ پہاڑی اضلاع کو دی جائے گی۔ شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ سیکنڈ شفٹ پروگرام کا مقصد ڈراپ آؤٹ ریشیو کم کرنا ہے، سیکنڈ شفٹ میں اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ پرائمری میں مڈل اور مڈل میں ہائی جبکہ ہائی میں ہائیرسیکنڈری کی تعلیم دی جائے گی۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ موجودہ ٹیچرز کو بھی موقع دیا جائیگا اور نئے اساتذہ بھی بھرتی ہوں گے، سیکنڈ شفٹ اسکول کے اوقات کار نارمل اسکول چھٹی کے بعد شروع ہوں گے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے پشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ کرتے ہوئے سالانہ امتحانات 21 جون سے 25 تک منعقد کرنے کی ‏ہدایت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 939526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش