0
Wednesday 23 Jun 2021 19:42

دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑا جائے، علامہ عبدالخالق اسدی

دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑا جائے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے جوہر ٹاؤن دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑا جائے، انعام غنی قابل سپہ سالار ہیں، امید کرتے ہیں دہشتگردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ دہشتگردی کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے خانوادوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اس المناک واقعے کی زد میں آگئے۔ باپ اور بیٹا ایک ساتھ ظالم دہشتگردوں کے ظلم کا نشانہ بن گئے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ اس درد کو ہم سے زیادہ کوئی نہیں سمجھ سکتا چونکہ ہم میں سے ایسے کئی باپ بیٹوں سے انکے زندہ رہنے کا حق صرف انکی مسلکی وابستگی اور جمہوری نظریات کے باعث چھین لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کا ناسور کسی صورت برداشت نہیں ہو سکتا، حکومت معاملے پر سنجیدگی کا اظہار کرے اور دہشت گردی کے واقعے میں ملوث دہشتگردوں سمیت دہشت گردانہ نظریات مخالف ٹھوس اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 939682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش