0
Wednesday 23 Jun 2021 22:34

جی بی کابینہ میں کوارڈنیٹرز شامل کرنے کیلئے رولز میں ترمیم کر دی گئی

جی بی کابینہ میں کوارڈنیٹرز شامل کرنے کیلئے رولز میں ترمیم کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔  گلگت بلتستان کابینہ میں کوارڈنیٹرز کا عہدہ متعارف کرانے کیلئے رولز آف بزنس میں ترمیم کر دی گئی۔ محکمہ قانون کی جانب سے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو جاری خط میں کہا گیا ہے کہ گورنر جی بی نے کابینہ میں کوارڈنیٹرز کی پوسٹ کی تخلیق کیلئے رولز آف بزنس 2009ء میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے۔ جس کے مطابق کوارڈنیٹرز کو آفسز دیئے جائیں گے اور ان کی تنخواہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کی تنخواہ کے نصف کے برابر ہوگی۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کابینہ میں 10 کوارڈنیٹرز شامل کرنے کی تیاریاں کچھ عرصے سے جاری تھیں۔ ذرائع کے مطابق کوارڈنیٹرز کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں۔ جون کے آخر یا جولائی کے اوائل میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 939702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش