0
Thursday 24 Jun 2021 21:45

اسرائیل کیخلاف برسرپیکار فلسطینی مزاحمتی محاذ، داعش کیجانب سے"مرتد" قرار

اسرائیل کیخلاف برسرپیکار فلسطینی مزاحمتی محاذ، داعش کیجانب سے"مرتد" قرار
اسلام ٹائمز۔ اسلام دشمن عالمی استکباری طاقتوں کی کھلی حمایت کی حامل عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے اپنے ایک بیان میں غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے خلاف برسرپیکار فلسطینی مزاحمتی محاذ کو ایران کے ساتھ تعلقات کی بناء پر مرتد قرار دے دیا ہے۔ فلسطینی خبرررساں ایجنسی سما کے مطابق داعش کے ترجمان ابوحمزہ القرشی نے اپنے تازہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی بناء پر غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے خلاف برسرپیکار فلسطینی مزاحمتی تحریک "حماس" کا مقابلہ کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے ترجمان نے اپنے بیان میں حماس کو "مرتد" قرار دیتے ہوئے اپنے حامی تمام تکفیری دہشتگردوں کو فلسطینی مزاحمتی محاذ کے خلاف مسلح کارروائیوں کا حکم بھی دیا ہے۔ واضح رہے کہ سال 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں اس وقت کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے واشگاف الفاظ میں یہ اعتراف کیا تھا کہ امریکہ نے ہی داعش کو اسرائیلی مفادات کی حفاظت کی خاطر مشرق وسطی میں تشکیل دے کر عراق و شام کی مظلوم عوام پر مسلط کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 939885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش