0
Friday 25 Jun 2021 16:14

بلوچستان حکومت اور اپوزیشن کا ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری

بلوچستان حکومت اور اپوزیشن کا ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات مزید تندی اختیار کرنے لگے ہیں، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمعہ کو شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی جلسے کی کال دی گئی۔ کوئٹہ کی دکانیں اور بازار تو بند رہے، مگر حکومت نے اسے بھی اپوزیشن کی ناکامی ہی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کے ناروا سلوک، بجٹ میں اپوزیشن اراکین اسمبلی کو نظر انداز کرنے، ان کے حلقوں میں مداخلت، بلوچستان کے کشیدہ حالات، بیروزگاری اور مہنگائی کے خلاف متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔

آج دکانیں بند رہیں تو صوبائی حکومت کے نمائندے لیاقت شاہوانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو دکانیں اور بازار بند ہی رہتے ہیں اور اسی دن ہڑتال کی کال دینا اپوزیشن کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن کے مرکزی رہنماء ثناء بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے احتجاج کو ناکام کرنے کی بھرپور کوشش میں مصروف ہے۔ اسی بنا پر کوئٹہ کی جانب آنے والے راستوں کو بند کر دیا گیا ہے، تاکہ عوام الناس متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی مظاہرے کا حصہ نہ بن سکے۔
خبر کا کوڈ : 940015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش