0
Tuesday 23 Aug 2011 18:39

مصری عوام اسرائیلی سفیر کے اخراج بر بضد

مصری عوام اسرائیلی سفیر کے اخراج بر بضد
اسلام ٹائمز- پریس ٹی وی کے مطابق قاہرہ میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے ہزاروں مصری مظاہرین نے دھرنا دے رکھا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا احتجاج اسرائیلی سفیر کے اخراج تک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلائے، اسرائیل کو گیس فراہمی بند کرے اور کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے خاتمے کا اعلان کرے۔
مظاہرین نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ سوئز کینال سے اسرائیلی کشتیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگائے اور مصری سیکورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث اسرائیلی پائلٹس پر عدالت میں مقدمہ چلائے۔
یاد رہے جمعرات کے دن اسرائیلی جنگی طیاروں نے صحرای سینا کے بارڈر پر بمباری کرتے ہوئے 5 مصری سیکورٹی اہلکاروں کو شہید کر دیا تھا۔ اسی دن سے قاہرہ میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جو اب تک جاری ہے۔ مشتعل مصری مظاہرین اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکال باہر کرنے اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اسی دوران ایک مصری جوان نے اسرائیلی سفارتخانے کی 15 منزلہ عمارت کے اوپر چڑھ کر اسرائیلی پرچم کو اتار دیا اور اس کی جگہ فلطینی پرچم لہرا دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک نے ہفتے کے دن اس واقعے پر معذرت خواہی کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اس نے مصر آرمی کے تعاون سے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اسرائیل کی معذرت خواہی سے پہلے مصری حکومت نے خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے رسمی طور پر معذرت خواہی نہ کی تو وہ اسرائیلی سفیر کو نکال باہر کرے گی۔
مصر نے اسرائیل سے غزہ پر ہوائی حملوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 94031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش