0
Saturday 20 Aug 2011 20:27

سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت، مصر کا اسرائیل سے سفیر واپس بلانے کا اعلان

سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت، مصر کا اسرائیل سے سفیر واپس بلانے کا اعلان
قاہرہ:اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی بارڈر پر مصری پولیس اہل کاروں کی ہلاکت پر مصر نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا، معافی کے مطالبہ کے ساتھ ہی اپنے سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصری سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیلی حملے میں مصری پولیس اہل کاروں کی ہلاکت پر احتجاجاً مصر نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ کابینہ نے مصر کے وزیر خارجہ کی جانب سے اسرائیلی سفیر کو بلایا تاکہ سرحد کے قریب اسرائیلی حملے میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کر احتجاج ریکارڈ کیا جائے۔ دو روز قبل اسرائیلی قافلے پر حملے کے بعد مصر اور اسرائیلی فورسز نے بارڈر پر حملہ اورں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا تھا۔ اسرائیلی اہل کاروں کی فائرنگ سے مصری اہل کار ہلاک ہوئے تھے۔
دیگر ذرائع کے مطابق مصر نے سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر اسرائیل سے احتجاجًا سفیر واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔ جب کہ اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد انیس ہو گئی۔ مشرق وسطٰی میں اسرائیل کی جارحیت اور من مانی جاری ہے۔ اسرائیل کی تازہ کارروائیوں نے مصر کو بھی حیران اور پریشان کر دیا ہے۔ آج مصر کی کابینہ نے اسرئیلی فوجیوں کے ہاتھوں تین سکیوریٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو قاہرہ میں تعینات اسرئیلی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کی ہدایت کی۔ 
مصر کی کابینہ نے اسرائیل سے سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی مشترکہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ کابینہ نے معاملہ نمٹنے تک اسرائیل سے مصری سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیل کی بمباری سے مزید چار فلسطینٰی شہید ہو گئے۔ شہادت کے رتبہ پر فائز ہونے والوں میں کمسن بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ دو روز کے دوران اسرائیلی جارحیت کی نذر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد انیس ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 93327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش