0
Monday 28 Jun 2021 14:13

دسیوں لاکھ یمنی بچوں کو اجتماعی موت کا خطرہ لاحق ہے، عامر المرانی

دسیوں لاکھ یمنی بچوں کو اجتماعی موت کا خطرہ لاحق ہے، عامر المرانی
اسلام ٹائمز۔ یمنی وزیر نقل و حمل عامر المرانی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں سعودی جارحیت کے سبب یمنی انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے شدید نقصان پر روشنی ڈالی اور اعلان کیا ہے کہ اس حوالے سے مختلف یمنی محکموں کو بالواسطہ و بلاواسطہ پہنچنے والا نقصان 6 ارب ڈالر سے زائد کے برابر ہے۔ عرب چینل المسیرہ کے مطابق عامر المرانی نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ یمنی سڑکوں و پلوں کو پہنچنے والا نقصان 20 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے برابر جبکہ جارح سعودی عرب کے حملوں میں کل 12 ہزار 802 پل تباہ ہوئے ہیں۔ یمنی وزیر کا کہنا تھا کہ بحیرۂ احمر میں واقع یمنی بندرگاہوں کو پہنچنے والا نقصان 2 ارب 16 کروڑ ڈالر کے برابر جبکہ صنعاء ایئرپورٹ کے بند رکھے جانے کے باعث 80 مریض جانبحق ہوئے ہیں درحالیکہ مزید 4 لاکھ 50 ہزار لوگوں کو علاج معالجے کے لئے فوری طور پر بیرون ملک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ عامر المرانی نے کہا کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کا شدید ترین سرحدی محاصرہ ملک میں زمینی، ہوائی و سمندری نقل و حمل کے اخراجات میں شدید اضافے کا باعث جبکہ الحدیدہ کی یمنی بندرگاہ پر ایندھن کے حامل یمنی بحری بیرون کی آمد میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سعودی اقدام درحقیقت اجتماعی نسل کشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن کے دسیوں لاکھ بیمار بچے، سعودی عرب کی جانب سے یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے کے باعث ملک میں دواؤں اور ایندھن کے نہ پہنچنے کے سبب اجتماعی طور پر موت کے خطرے سے روبرو ہیں۔ یمنی وزیر نقل و حمل اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ صنعاء ایئرپورٹ ہر قسم کی پروازوں کا استقبال کرنے کو مکمل طور پر تیار ہے، عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ہوائی اڈے کے جلد از جلد دوبارہ کھلنے کے لئے عملی کوشش کرے۔
خبر کا کوڈ : 940372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش