0
Monday 28 Jun 2021 19:15

بدفعلی کیس، مفتی عزیز الرحمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

بدفعلی کیس، مفتی عزیز الرحمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مدرسے کے طالب علم کیساتھ بدفعلی کرنیوالے مفتی عزیزالرحمان کو تفتیش مکمل ہونے پر چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ تین روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج شمالی چھاونی پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کو بیٹوں سمیت کینٹ کچہری میں مجسٹریٹ رانا ارشد کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے، مزید تفتیش کی ضرورت نہیں، اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار نہیں۔

عدالت نے پولیس کا موقف سننے کے بعد ملزم عزیز الرحمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ یاد رہے کہ ملزم مفتی عزیزالرحمان پر طالبعلم سے زیادتی کا الزام ہے۔ مفتی عزیز الرحمان کی طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صدر پولیس نے مفتی عزیزالرحمان کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ طالبعلم سے زیادتی کے واقعہ کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو  سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد جمعیت علما اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کر دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 940530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش