0
Wednesday 24 Aug 2011 12:19

کراچی،مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن، 83 افراد گرفتار

کراچی،مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن، 83 افراد گرفتار
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 83 افراد کو گرفتار کر لیا۔ زیر حراست ملزموں سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔ پولیس اور رینجرز نے قصبہ کالونی، محمد پور، کٹی پہاڑی اور ملحقہ علاقوں کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی میں متعدد افراد کو حراست میں لیا۔ آٹھ موٹر سائیکل تحویل میں لینے کے ساتھ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں بھی متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں پولیس اور رینجرز نے دو مرتبہ آپریشن کرکے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور دیسی شراب برآمد کرکے پانچ مشتبہ افراد کو پکڑا گیا ہے۔ رینجرز اور پولیس نے گلشن معمار اور احسن آباد میں بھی سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران چند مشتبہ افراد کو حراست لیا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے، لیاری میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچنے پر بعض افراد نے ہنگامہ آرائی کی، فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ حسن اسکوائر کے قریب میکاسا اپارٹمنٹس اور نیوکراچی کے خمیسو گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب لیاری میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچنے پر کچھ لوگوں کی طرف سے ہنگامہ آرائی کی گئی اور سڑکوں پر ٹائر جلائے گئے۔ بعض سڑکوں کو بسیں کھڑی کر کے بلاک کر دیا گیا۔ لی مارکیٹ کے علاقے میں مسلح افراد گشت کرتے رہے اور ہوائی فائرنگ کی۔ کلری میں علاقہ مکینوں کی جانب سے آپریشن کے خلاف مظاہرے کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے علاقوں قصبہ اور کٹی پہاڑی میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران وفاقی وزر داخلہ رحمان ملک نے اورنگی ٹاؤن اور دیگرعلاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ کراچی کے امن کیلئے تمام وسائل استعمال کرینگے، شہر میں امن قائم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 94121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش