0
Friday 2 Jul 2021 20:58

جب تک ہمارے ارکان پر پابندی ہے اجلاس میں کوئی رکن شریک نہیں ہوگا، حلیم عادل شیخ

جب تک ہمارے ارکان پر پابندی ہے اجلاس میں کوئی رکن شریک نہیں ہوگا، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے اجلاس کا بائیکاٹ جاری ہے، جمعہ کو ایوان کی کارروائی میں ان کا کوئی رکن شریک نہیں ہوا۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے آٹھ ارکان پر پابندی کی وجہ سے اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا ہے، جب تک ہمارے ارکان پر پابندی ہے اجلاس میں کوئی رکن شریک نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی ارکان نے جس وقت ایوان کی کارروائی جاری تھی سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر احتجاج کیا اور سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جمعہ کو ایوان کی کارروائی کے دوران ایک موقع پر وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے ایک موقع پر کہا کہ آج ایوان میں کتنا سکون ہے، جس پر ایم کیو ایم پاکستان کی رکن رعنا انصار نقوی بولیں کہ وزیر صاحب بھی سکون سے جواب دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 941216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش