0
Tuesday 6 Jul 2021 00:37

تمام وفاقی ادائیگیاں اے جی پی آر کے پری آڈٹ سسٹم سے مشروط، وزارت خزانہ

تمام وفاقی ادائیگیاں اے جی پی آر کے پری آڈٹ سسٹم سے مشروط، وزارت خزانہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے مالی سال 2021-22ء کے وفاقی بجٹ کے تحت تمام ادائیگیوں کو اے جی پی آر کے پری آڈٹ سسٹم اور خزانہ ڈویژن کے جاری کردہ اسائنمنٹ اکاؤنٹ پروسیجر کے ذریعے کرنے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ دستیاب وزارت خزانہ کی جاری کردہ پالیسی و اسٹریٹجی کاپی کے مطابق وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں و ڈویژنوں سے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے تمام اخراجاتِ جاریہ اور ترقیاتی اخراجات کے لیے فنڈ نئی پالیسی کے تحت جاری ہوں گے، اور یہ پالیسی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ جبکہ رواں مالی سال کی پہلی اور دوسری سہہ ماہی کے لیے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی، اخراجاتِ جاریہ اور ترقیاتی اخراجات کے لیے 30 تیس فیصد فنڈز جاری ہوں گے۔ جبکہ تیسری اور چوتھی سہہ ماہی میں 20 بیس فیصد فنڈز جاری ہوں گے۔ اس ضمن میں وزارت خزانہ نے رواں مالی سال 2021-22ء کے لیے فنڈز کے اجرا کی پالیسی و اسٹریٹجی جاری کردی ہے۔

وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ ملکی و غیر ملکی معاہدوں کے تحت ادائیگیوں کے لیے اس پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا اور ملکی و غیر ملکی ادائیگیاں کیس ٹو کیس بنیاد پر ہوں گی، تاہم ان ادائیگیوں کی سیکریٹری خزانہ سے پیشگی منظوری لینا ہوگی۔ وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ سنگل لائن بجٹ فراہم کرنے والے اداروں و تنظیموں کو اپنے سالانہ بجٹ کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ ان تفصیلات میں ہر مد میں رواں مالی سال اور پچھلے مالی سال کے اخراجات کی تفصیلات اور اپنی وصولیوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ تمام ادائیگیاں اے جی پی آر کے پری آڈٹ سسٹم اور خزانہ ڈویژن کے جاری کردہ اسائنمنٹ اکاؤنٹ پروسیجر کے ذریعے ہوں گی۔ وزارت خزانہ سے پیشگی منظوری حاصل کرکے کسی بھی کیس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے براہ راست ادائیگیاں کی جاسکیں گی جبکہ ضمنی گرانٹس، ٹیکنیکل و ضمنی گرانٹس کے لیے تجاویز مجوزہ پروفارما کے مطابق خزانہ ڈویژن کے بجٹ ونگ کے ذریعے بھجوانا ہوں گی، تاہم اس کے لیے انہیں منظوری کے لیے ای سی سی کو بھوانا ہوگا تاہم اس سے قبل سیکریٹری خزانہ، وزیر خزانہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو سے منظوری لینا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 941784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش