0
Monday 5 Jul 2021 23:38

پاکستان کی ترقی انتظامی و انتخابی اصلاحات سے وابستہ ہے، مصطفیٰ کمال

پاکستان کی ترقی انتظامی و انتخابی اصلاحات سے وابستہ ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی انتظامی اور انتخابی اصلاحات سے وابستہ ہے، سندھ حکمرانوں کے تعصب کی نظر ہوکر تباہ و برباد ہوگیا ہے، چاروں وزراء اعلیٰ اختیارات اور وسائل پر ایسے قابض ہیں، جیسے اختیارات اور وسائل انکی ذاتی جاگیر ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے ناظم آباد، مجاہد کالونی میں عوامی رابطہ مہم کے تحت ناظم آباد ٹاؤن آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرا اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر عبداللہ شیخ بھی انکے ہمراہ تھے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کوٹہ سسٹم سے شہری سندھ اور دیہی سندھ دونوں کا نقصان ہے، لیکن اس کا خاتمہ تب تک ممکن نہیں، جب تک سب مل کر اس کے خلاف آواز نہ اٹھائیں۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے ساتھ اپنے پڑوسی کے بچوں کی بھی فکر کرنی ہوگی، تب جا کر حقوق ملیں گے، ورنہ رنگ، نسل، زبان اور مسلک کے فرق میں ہی الجھے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 941779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش