0
Wednesday 7 Jul 2021 00:20

شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں تاکہ گرمی کی شدت میں کمی لائی جا سکے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب

شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں تاکہ گرمی کی شدت میں کمی لائی جا سکے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب
     اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے وژن کے تحت گرین اینڈ کلین مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب کرکے ماحول میں بہتری اور اس خطے کو خوبصورت بنانے کے اہداف حاصل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں گرین بیلٹس اور نئے پارکوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن کیلئے مربوط پالیسی تشکیل دی گئی ہے جس سے دوررس نتائج حاصل ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں گرین اینڈ کلین مہم اور پارکوں کی تزئین و آرائش پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا کہ پارکوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ پارکوں میں انجینئرنگ ورک پر بھرپور توجہ دی جائے۔ ہارٹی کلچر آفیسران پارکوں میں لینڈ سیکپنگ ورک کو جدید خطوط پر استوار کریں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں تاکہ گرمی کی شدت میں کمی لانے کے ساتھ شہروں کو سر سبز و شاداب بھی کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ کو عوام کے لیئے بہترین تفریح گاہ بنایا جائے اور اس تاریخی مقام پر سیاحت کو فروغ دینے کیلئے نجی سیکٹر کی بھی مدد حاصل کی جائے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ہاﺅسنگ کالونیوں میں موجود پارکس اور گرین بیلٹس کی موجودگی کو یقینی بناکر اس کی دیکھ بھال کا بھی سسٹم وضح کیا جائے۔ اس موقع پر چئیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیئے شجرکاری کے ساتھ ساتھ صحت افزاء سرگرمیوں کو فروغ دینے کے اقدامات بھی ناگریز ہیں۔ چیئرمین پی ایچ اے نے مزید کہا کہ مقام قلعہ کہنہ قاسم باغ کو بہترین تفریح گاہ بنانے کے لیئے آمدن کے ذرائع مزید بڑھانے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بلین ٹری سونامی مہم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھی ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ پارکوں میں شجرکاری کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ گرین بیلٹس کی طرح پارکوں میں سبزہ میں اضافہ کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 941986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش