0
Wednesday 7 Jul 2021 16:08

مفتی عزیزالرحمان کے تین بیٹوں کی عبوری ضمانت منظور

مفتی عزیزالرحمان کے تین بیٹوں کی عبوری ضمانت منظور
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے مدرسہ منظور الاسلام کے طالبعلم صابر شاہ کیساتھ بدفعلی کیس میں مفتی عزیزالرحمن کے تین بیٹوں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آ گیا۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت  کنفرم کر دی۔ عدالت نے پچاس پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض مفتی عزیزالرحمان کے بیٹوں کی عبوری ضمانت کنفرم کی۔ ملزمان لطیف الرحمن، وسیم الرحمن اور وصی الرحمان نے ضمانتوں کیلئے رجوع کیا تھا۔ ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ فریقین کے وکلاء نے کیس پر اپنے دلائل دیئے۔ کیس پر کارروائی مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اورپھر دو بجے کے بعد ضمانت منظور ہونے سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ملزمان کی جانب سے سخاوت علی ڈیال ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
 
ایڈیشنل سیشن نعمان محمد نعیم نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ پولیس نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے کہا ملزمان شامل تفتیش ہوئے اور تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ ملزمان پر بدفعلی کیس کے مدعی اور متاثرہ صابر شاہ کو ڈرانے دھمکانے کا الزام تھا۔ ملزمان نے وکیل کی وساطت سے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے مقدمے میں متعدد نامعلوم افراد کو نامزد کر رکھا ہے، خدشہ ہے کہ پولیس انہیں بھی گرفتار کرلے گی۔ لہذا عدالت عبوری ضمانت کنفرم کرے۔عدالت نے عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔
خبر کا کوڈ : 942089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش