0
Wednesday 7 Jul 2021 18:23

نوابزادہ شاہ زین بگٹی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

نوابزادہ شاہ زین بگٹی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بلوچستان میں امن کی صورتحال کے فروغ کیلئے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو معاونِ خصوصی نامزد کر دیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے جوائنٹ سیکرٹری کی جانب سے جاری شدہ اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کے رکن شاہ زین بگٹی بلوچستان میں مفاہمت اور ہم آہنگی کے معاملات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعظم نے بلوچستان کا احساس محرومی دور کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے تقرر کے اعلان کے بعد ڈیرہ بگٹی کے عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کے فیصلے کو سراہا ہے۔ عوام الناس کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 942116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش