0
Thursday 8 Jul 2021 08:53

جماعت اسلامی نے جنرل الیکشن کیلئے لاہور سے امیدواروں کا اعلان کر دیا

جماعت اسلامی نے جنرل الیکشن کیلئے لاہور سے امیدواروں کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے بلدیاتی اور جنرل الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں۔ عام انتخابات کیلئے لاہور سے امیدوار بھی نامزد کر دیئے۔ جماعت اسلامی لاہور کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منصورہ لاہور میں وقار ندیم وڑائچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے حالیہ الیکشن میں بھرپُور انداز میں حصہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں امیر لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، وقار ندیم وڑائچ، چودھری ذوالفقار علی، عامر نثار خان، عبدالعزیز عابد، غلام حسین بلوچ اور چودھری عبدالقیوم گجر، ڈاکٹر شفقت محمود، اے ڈی کاشف، ڈاکٹر محمد آصف چودھری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں این اے اور پی پی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا۔
 
این اے 135 کیلئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم کو امیدوار نامزد کیا گیا۔ پی پی 161 کیلئے چودھری عبدالقیوم گجر، 171 کیلئے ڈاکٹر شفقت محمود، 172 کیلئےغلام حسین بلوچ، پی پی 173 کیلئے میاں ذکر اللہ مجاہد کو نامزد کیا گیا۔ ذکر اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور حکمرانوں کی نااہلی سے مسائلستان بن گیا ہے، جماعت اسلامی کسی نااہل اور قبضہ گروپ کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑے گی، جماعت اسلامی اپنی ساکھ کو بحال کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 942215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش