0
Thursday 8 Jul 2021 23:07

مزاحمتی محاذ اگلے معرکے کی تیاری میں، اب راکٹباری کا آغاز "مرکزی صیہونی شہروں" سے ہو گا، عرب میڈیا

مزاحمتی محاذ اگلے معرکے کی تیاری میں، اب راکٹباری کا آغاز "مرکزی صیہونی شہروں" سے ہو گا، عرب میڈیا
اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی مزاحمتی محاذ غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے خلاف آئندہ پیش آنے والے سخت معرکے کے لئے تیاری کر رہا ہے کیونکہ آئندہ پیش آنے والا مزاحمتی آپریشن غزہ کے اردگرد موجود غاصب یہودی بستیوں سے ہرگز شروع نہیں ہو گا بلکہ اس میں سب سے پہلے غاصب صیہونیوں کے مرکزی شہروں کو وسیع حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ عرب روزنامے الاخبار نے اس حوالے سے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے منعقد ہونے والے حالیہ مشترکہ اجلاس میں، (مصری و اردنی) ثالثوں کے ساتھ دوبارہ رابطے کے بعد؛ غاصب صیہونی رژیم کی حالیہ منافقانہ سیاست کے جواب میں اس مرتبہ "سخت تر مزاحمتی آپریشن" کی تیاری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الاخبار نے اپنے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلامی مزاحمتی محاذ نے اس مزاحمتی آپریشن کے لئے کی جانے والی تیاری کا عملی طور پر آغاز کر دیا ہے کیونکہ اس مرتبہ پیش آنے والی جنگ کے جواب میں، مزاحمتی آپریشن غزہ کے اردگرد واقع غاصب یہودی آبادیوں سے شروع نہیں کیا جائے گا بلکہ اس مرتبہ مزاحمتی آپریشن کے آغاز سے ہی "بڑے و مرکزی صیہونی شہروں" کو مزید طاقتور میزائلوں کے ساتھ براہ راست نشانہ بنایا جائے گا۔ الاخبار کا لکھنا تھا کہ غاصب صیہونی حکام کی جانب سے دی جانے والی جنگ کی دھمکیاں، میڈیا وار کے ذریعے مزاحمتی محاذ کو روک کر رکھنے کی ایک کوشش ہے تاکہ کوئی نیا مزاحمتی آپریشن شروع نہ کیا جا سکے اور یوں موجودہ غیر یقینی کی کیفیت کو مزید طولانی کیا جائے۔ واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع کی جانب سے بھی چند دن قبل خبردار کیا گیا تھا کہ غزہ کے محاصرے کے خاتمے میں غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے وقت کے ضیاع پر مبنی پالیسی، عنقریب ہی ایک نئے تناؤ کو جنم دیدے گی۔
خبر کا کوڈ : 942348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش