0
Tuesday 13 Jul 2021 20:16

کینیڈا میں مقامی بچوں کی چوتھی اجتماعی قبر دریافت

کینیڈا میں مقامی بچوں کی چوتھی اجتماعی قبر دریافت
اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق کینیڈا میں چرچ کے زیر نگرانی اسکولوں میں ایک نئی اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس میں ایک اطلاع کے مطابق 160 سے زائد مقامی بچوں کی لاشیں پائی جاتی ہیں۔ یہ اجتماعی قبر کینیڈا کے صوبے برٹش کلمبیا میں واقع جنوبی خلیج کے جنوبی جزیروں میں دریافت ہوئی ہے۔ جس علاقے میں یہ اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے وہاں 1890ء سے 1970ء کے درمیان چرچ کے زیر نگرانی اسکول واقع تھا۔ اس علاقے کا نام کاپر جزیرہ ہے۔ یہاں کا مقامی قبیلہ پینیلاکوٹ (Penelakut) ہے۔ اسی قبیلے کے افراد نے یہ اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔ اس قبیلے کے افراد نے جنوبی خلیج کے جزیروں میں مقیم ایک اور قبیلے سے بھی اس اجتماعی قبر میں دفن لاشوں کی شناخت کی درخواست کی ہے۔ فی الحال پینیلاکوٹ قبیلے کے افراد نے ذرائع ابلاغ کو مزید معلومات حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
 
چرچ کے زیر نگرانی قدیم اسکولوں میں مقامی بچوں کی اجتماعی قبروں کی دریافت کا سلسلہ گذشتہ چند ہفتوں سے شروع ہوا ہے۔ ان واقعات نے انسانی حقوق کے دعویدار مغربی حکمرانوں خاص طور پر ویٹی کن کیلئے بہت زیادہ مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ ابھی تک دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں کی تعداد سینکڑوں تک جا پہنچی ہے۔ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران کینیڈا کے ذرائع ابلاغ نے تین بار اجتماعی قبریں دریافت ہونے کی خبر دی ہے۔ ان قبروں میں ایک ہزار کے قریب مقامی بچوں کی لاشیں دفن ہیں۔ موصولہ رپورٹس کے مطابق ان بچوں کو چرچ کے زیر نگرانی عملے کی جانب سے جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ یاد رہے 1883ء سے 1996ء تک ڈیڑھ لاکھ مقامی بچوں کو ان کے اہلخانہ سے جبری طور پر علیحدہ کر کے ان اسکولوں میں داخل کروایا گیا تھا جس کا مقصد انہیں مہذب بنانا تھا۔
 
کیتھولک فرقے سے تعلق رکھنے والے چرچ نے ان اسکولوں کی تعمیر کی تھی۔ ان اسکولوں کا مقصد مقامی بچوں کو اپنی آبائی تہذیب و تمدن سے دور رکھ کر خاص انداز میں پروان چڑھانا تھا۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ترودو نے ابھی تک اس عظیم قتل عام کی بابت مقامی قبائل سے معذرت خواہی نہیں کی۔ انہوں نے ان مجرمانہ واقعات کی ذمہ داری ویٹی کن پر ڈال کر کیتھولک فرقے کے عالمی سربراہ پاپ فرانسس سے معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 943250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش