0
Sunday 18 Jul 2021 01:17

خیبر پختونخوا اور پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل

خیبر پختونخوا اور پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز اور جنرل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی دو روز کے لیے بند کی گئی ہے، گیس کی فراہمی ہفتہ سے پیر تک معطل رہے گی۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے طرف سے ہفتہ سے پیر تک گیس کی فراہمی معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر لوگوں کو اپنے گھروں کو جانا ہوتا ہے، دوسری جانب پیٹرول بھی مہنگا کر دیا گیا ہے، رہی سہی کسر سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کر کے پوری کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 944002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش