0
Monday 19 Jul 2021 23:30

کرونا سے جی بی میں 3 اموات، 96 نئے کیسز رپورٹ

کرونا سے جی بی میں 3 اموات، 96 نئے کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے مزید 3 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ 96 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، روزانہ کی شرح 16.11 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز گلگت کا ایک اور سکردو میں دو مریض کرونا وائرس سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس طرح کرونا وائرس سے وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 120 ہو چکی ہے۔ محکمہ صحت سے جاری رپورٹ کے مطابق غذر میں 38، گلگت میں 35، سکردو 14، دیامر میں 3، گانچھے، شگر اور نگر میں دو دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 861 ہو چکی ہے، جن میں سے گلگت میں 453، سکردو میں 133، غذر 102، استور میں 84، ہنزہ میں 47، دیامر میں 17، گانچھے میں 11، کھرمنگ میں 9، شگر میں 3، نگر میں 2 مریض زیر علاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 944297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش