0
Wednesday 21 Jul 2021 22:25

آکسیجن کی کمی کیوجہ سے کسی کی موت نہیں ہوئی، بی جے پی

آکسیجن کی کمی کیوجہ سے کسی کی موت نہیں ہوئی، بی جے پی
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے مودی حکومت کے آکسیجن کی کمی سے موت نہ ہونے کے بیان پر اپوزیشن کے الزامات کو بے بیاد قرار دیا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا کہا ہے کہ کسی بھی ریاست نے نہیں کہا آکسیجن کی کمی سے موت ہوئی ہے۔ سمبت پاترا نے بدھ کے روز دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی حکومت کے جواب پر تین چیزیں قابل غور ہیں۔ پہلا یہ کہ مرکز کہتا ہے کہ صحت ریاست کا معاملہ ہے۔ دوسرا یہ کہ مرکز کہتا ہے کہ ہم صرف ریاستوں کے بھیجے گئے اعداد و شمار جمع کرتے ہیں اور تیسرا حکومت نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس کی بنیاد پر ریاستیں اپنی موت کے اعدادوشمار کی اطلاع دے سکتی ہیں۔

سمبت پاترا نے کہا کہ کسی بھی ریاست نے آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہونے والی اموات سے متعلق کوئی ڈیٹا نہیں بھیجا ہے۔ کسی نے یہ نہیں کہا کہ ان کی ریاست میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں۔ سمبت پاترا نے ریاستوں سے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر ایوان میں یہ بات کہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار مرکز نے تیار نہیں کیا ہے۔ ریاستوں کے اعداد و شمار کی بنیاد پر مرکز نے ایوان میں جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن غیر ضروری طور پر اس معاملہ پر سیاست کر رہی ہے، حزب اختلاف میں حساسیت کی شدید کمی ہے۔
خبر کا کوڈ : 944506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش