0
Saturday 24 Jul 2021 16:57

ہرنائی، کوئلے کی کان میں حادثہ، 4 افراد جانبحق

ہرنائی، کوئلے کی کان میں حادثہ، 4 افراد جانبحق
اسلام ٹائمز۔ لیویز حکام کے مطابق ایک حادثے کے نتیجے میں تحصیل شاہرگ کے ایک کوئل مائن میں 4 کانکن جانبحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے تحصیل شاہرگ میں پی ایم ڈی سی کول مائن میں مٹی کا تودہ گرنے سے حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں دو کانکن موقع پر جانبحق ہوگئے، جبکہ دو لیز کے اندر پھنسے ہوئے تھے، جنہیں نہیں بچایا جا سکا۔ اطلاعات کے مطابق جانبحق ہونے والے دو افراد کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور دو کا تعلق افغانستان سے ہے۔ جابحق ہونے والے افراد کی لاشیں ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 944890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش