0
Monday 26 Jul 2021 23:35

کراچی میں منی لانڈرنگ کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ

کراچی میں منی لانڈرنگ کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں منی لانڈرنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پولیس منی لانڈرنگ کے اہم کیسز ایف آئی اے کو بھیجے گی۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کراچی پولیس کے افسران کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش ایف آئی اے کرے گی۔ ڈی آئی جی نے ہدایت کی کہ  مقدمات کی تفصیلات پرفامہ سے بھر کر آگاہ کیا جائے، پرفامہ میں ملزم کا نام، کیس کی صورتحال، منی لانڈرنگ کے ثبوت سے آگاہ کیا جائے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کیسز اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت منتقل کئے جائیں گے، کیسز منتقلی کا مقصد منی لانڈرنگ کی باریک بینی سے تفتیش ہے۔ حکام کے مطابق سی ٹی ڈی میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات ایف آئی اے طرز پر نہیں ہوسکتی، گرفتار متعدد دہشت گرد منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 945260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش