0
Wednesday 28 Jul 2021 21:10

مقبوضہ کشمیر کیلئے موسمی الرٹ جاری، 30 جولائی تک بارشوں کا امکان

مقبوضہ کشمیر کیلئے موسمی الرٹ جاری، 30 جولائی تک بارشوں کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے لئے شدید موسمی الرٹ جاری کیا، جس میں بڑے پیمانے پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جس سے طوفانی سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ اطلاعات میں محکمہ کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس وقت جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر آسمان ابر آلود ہے اور پونچھ، راجوری، ریاسی اور اس کے آس پاس کے کچھ مقامات پر تیز ہوائیںبھی چل رہی ہیں اور گرج چمک بھی ہورہی۔

انہوں نے کہا کہ وقفے وقفے سے بارش کا امکان زیادہ تر تیس جولائی تک ہے۔ بعض مقامات پر بھاری سے انتہائی موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس سے نشیبی علاقوں میں طوفانی سیلاب، مڈ سلائیڈ، لینڈ سلائیڈ اور سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ اطلاعات میں محکمہ کے ڈائریکٹر کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ لوگوں کو ایک بار پھر انتباہ دیا جاتا ہے اور انتہائی محتاط رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ چکی ہے۔ لوگوں کو پہاڑی علاقوں میں گھومنے پھرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 945578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش