0
Wednesday 28 Jul 2021 20:35

محمد باقر قالیباف کی بشار الاسد کیساتھ ملاقات

محمد باقر قالیباف کی بشار الاسد کیساتھ ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شام کے دورے پر دمشق میں موجود ایرانی سپیکر قومی اسمبلی محمد باقر قالیباف نے آج شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق محمد باقر قالیباف نے اپنے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آج سہ پہر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے ہمہ جانبہ تعاون کی توسیع پر گفتگو کی گئی۔ اس دوران شامی صدر نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران شام کا بنیادی شراکتدار ہے، کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایران نہ صرف شامی قوم کے شانہ بشانہ کھڑا رہا بلکہ اس نے شامی قوم کی ہر لحاظ سے مدد بھی کی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف دونوں ممالک کے درمیان جاری گہرے تعاون کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں جبکہ یہ دوطرفہ تعاون شامی سرزمین کی مکمل آزادی اور اس ملک سے تمام دہشتگرد تنظیموں کے نکال باہر کر دیئے جانے تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب ایرانی سپیکر قومی اسمبلی نے بھی اس ملاقات میں تاکید کی ہے کہ ایران و شام کے انتخابات اور دونوں اقوام کی جانب سے کامیاب انتخابات کے انعقاد کی جدوجہد نے شام و ایران کے خلاف دباؤ کی گھناؤنی سیاست کی شکست پر مہر ثبت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ عوامی ارادے کے سامنے کوئی سامراجی قوت دم نہیں مار سکتی۔ سانا نے اس حوالے سے مزید لکھا کہ اس ملاقات میں دوطرفہ، خصوصا اقتصادی میدان میں حکومتی و عوامی وسیع تعاون کے حوالے سے شامی و ایرانی پارلیمانون کے انتہائی موثر کردار پر تاکید کی گئی اور اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کی برادر عوام و دوست حکومتوں کو اسی انداز میں مسلط کردہ اقتصادی جنگ اور عائد پابندیوں کا بھی مل کر مقابلہ کرنا ہے جیسے انہوں نے مسلط کردہ دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 945630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش