0
Friday 30 Jul 2021 21:04

لاہور، ادارہ التنزیل کے زیراہتمام معلمات کیلئے چھ روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز

لاہور، ادارہ التنزیل کے زیراہتمام معلمات کیلئے چھ روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ ادارہ التنزیل کے شعبہ سفیرانِ قرآن کی جانب سے معلماتِ قرآن کی تربیت کیلئے عہد بہ قرآن کے عنوان سے سالانہ 6 روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا باقاعدہ آٖغاز آج 30 جولائی 2021 بروز جمعہ کو ادارہ التنزیل کے بانی ڈاکٹر سید علی عباس نقوی نے کیا۔ ورکشاپ میں تدبر قرآن کی روش، روش مفاہیم القرآن، آن لائن اور حضوری کلاسز کو جاذب بنانے کا طریقہ کار، تصحیح نماز اور دیگر قرآنی موضوعات کو پڑھانے کیلئے معلمات کی تربیت کے حوالے سے کلاسز منعقد کی گئی۔

البصیرہ ٹرسٹ پاکستان کے بانی اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثاقب اکبر کو بھی ورکشاپ میں مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے خواہران کو درس اخلاق دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں معلم کے معاشرے میں کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی اور معلم کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کتاب ہدایت ہے، اس کے مفاہیم کو سمجھنا صراط مستقیم کے متلاشیوں کیلئے بنیادی عمل ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 945933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش