0
Sunday 1 Aug 2021 15:41

وزیراعظم کے وعدوں کے باوجود مافیا کسی کے کنٹرول میں نہیں آرہا، محمد جاوید قصوری

وزیراعظم کے وعدوں کے باوجود مافیا کسی کے کنٹرول میں نہیں آرہا، محمد جاوید قصوری
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پورا ملک مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ جب سے تحریک انصاف کی حکومت تبدیلی کا نعرہ لگا کر برسر اقتدار آئی ہے، اس وقت سے ہی ہر شعبہ تباہ حال اور عوامی مسائل میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ یہاں ہر روز ایک نیا بحران جنم لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک چور لٹیروں اور کرپٹ افراد اسمبلیوں میں اور کابینہ کا حصہ ہیں، اس وقت تک مافیا کے ظلم سے نجات حاصل نہیں ہوسکتی۔ عوام بدحال اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔

وزیراعظم کے بار بار دعوﺅں اور وعدوں کے باوجود مافیا کسی کے کنٹرول میں نہیں آرہا۔ شوگر مافیا 230 ارب روپے اضافی عوام کی جیبوں سے نکال چکا اور حکمرانوں کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ کوئی ایک کام بھی ڈھنگ سے ان سے نہیں ہوتا۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ترقیاتی منصوبوں ٹھپ پڑے ہیں۔ ترقیاتی بجٹ کا نصف خرچ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک جمود کا شکار ہے۔ عوام کے فلاح و بہبود کے سارے کام بند ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے کوئی واضح میکنزم موجود نہیں۔ نا اہل حکمران اور روایتی بیوروکریسی نے عوام کا جینا محال کرکے رکھ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 946249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش