0
Sunday 1 Aug 2021 23:09

دیربالا میں چلتی کار پر فائرنگ 3 افراد ہلاک، ایک شدید زخمی

دیربالا میں چلتی کار پر فائرنگ 3 افراد ہلاک، ایک شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ دیربالا میں نامعلوم افراد نے چلتی کار پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا۔ ضلع دیربالا کے علاقہ صدیق بانڈہ میں نامعلوم افراد نے چلتی کار پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا جبکہ ایک شدید زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق کار میں سوار چار افراد شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے، نعیم اللہ، پرویز، فاتح خان موقع پر دم توڑ گئے ڈرائیور ذیشان زخمی ہوا، مقتولین چچا اور بھتیجے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کے درمیان پرانی دشمنی تھی تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔
خبر کا کوڈ : 946282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش