0
Wednesday 4 Aug 2021 16:35

کوئٹہ میں صدر کا سپورٹس کمپلیکس اور پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ

کوئٹہ میں صدر کا سپورٹس کمپلیکس اور پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ
 اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان نے اپنے دورے کے دوسرے روز کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ اسپورٹس کمپلیکس اور پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ہمراہ ائیرپورٹ روڈ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت کو پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور صدر نے اسپورٹس کمپلکس میں قائم فٹبال کورٹ، جوگنگ ٹریک، فٹنس جم، اسکواش کورٹ اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا۔ صدر مملکت نے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت بلوچستان کے اقدامات انتہائی خوش آئند ہیں۔

صدر مملکت نے پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا تو وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو، چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا اور آئی جی پولیس طاہر رائے نے ہیڈ کوارٹر آمد پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا استقبال کیا۔ بلوچستان پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پولیس ہیڈ کوارٹرز کے دورے میں صدر مملکت نے ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 946763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش