0
Thursday 5 Aug 2021 20:56

کچلاک، سیاسی رہنماء کی تشدد زدہ لاش برآمد

کچلاک، سیاسی رہنماء کی تشدد زدہ لاش برآمد
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن عبید اللہ کاسی کی تشدد زدہ لاش بلوچستان کے دارالحکومت کے نواحی علاقے کچلاک سے ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 26 جون 2021ء کو اے این پی کے رکن کو نامعلوم مسلح افراد نے ان کے گھر کے قریب سے گن پوائنٹ پر اغوا کیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اغوا کاروں نے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، جو نہ ملنے پر اے این پی کے رکن کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ لاش کچلاک کے علاقے سرانان کے قریب سے برآمد ہوئی ہے، جسے پوسٹ مارٹم کیلئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 946903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش