0
Tuesday 10 Aug 2021 22:30

پشاور میں دفعہ 144 نافذ؛ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

پشاور میں دفعہ 144 نافذ؛ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، شہر میں یکم سے 13 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ العمل ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، وال چاکنگ، کالے شیشوں والی گاڑیوں، رینٹ اے کار کے کاروبار اور پمپس کے علاوہ پٹرول کی خریت و فروخت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 947848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش