0
Saturday 14 Aug 2021 11:03

کورونا کیسز، پاکستان فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر

کورونا کیسز، پاکستان فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر
اسلام ٹائمز۔ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 786 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 73 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 343 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 09 فیصد ہو گئی۔ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 339 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 699 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 86 ہزار 606 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 729 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 83 ہزار 754 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 136 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 67 لاکھ 94 ہزار 167 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 3 ہزار 493 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 4 کروڑ 14 لاکھ 67 ہزار 713 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 948520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش